تبلیغی جماعت:بامبے ہائی کورٹ کا فیصلہ عدلیہ پر لوگوں کے اعتماد میں اضافہ کا سبب بنے گا : رضوان الرحمن خان(امیر حلقہ جماعت اسلامی مہاراشٹر)

ممبئی : تبلیغی جماعت پر بامبے ہائی کورٹ کے منصفانہ فیصلہ کی پذیرائی کرتے ہوئے امیر حلقہ جماعت اسلامی مہاراشٹر نے کہا ’’بامبے ہائی کورٹ کے ذریعہ بیرون ملک کے تبلیغی اراکین کیخلاف ایف آئی آر کو مسترد کیا جانا خوش آئند ہے جس سے اس مشکل دور میں عوام کا عدلیہ پر اعتماد مضبوط ہوگا ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے عدالتی نظام میں عدل و مساوات کی جڑیں گہرائی تک پیوست ہیں ‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ "سیاست ، انتظامیہ اور میڈیا پر بامبے ہائی کورٹ کی تنقید بروقت اور موقع کی مناسبت سے ہے۔ اُمّید ہے کہ ‘ متعلقہ افراد’ اپنی ناکامیوں کے لیے ‘ قربانی کا بکرا ‘ تلاش کرنے کی بجائے اصلاحی اقدامات اٹھائیں گے اور ملک کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading