کورونا اپڈیٹ: ناندیڑ کے گاڑی پورہ میں نہیں بلکہ لوہارگلی میں ایک شخص کی موت ‘ایک شریک دواخانہ

FB_IMG_1589628244162.jpg

ناندیڑ:21مئی۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کے ناندیڑ شہر ‘بلولی اور مکھیڑ تعلقہ میں ایک ہی دن میں جملہ 6 کورونا کے مریض پائے گئے ہیں ۔جن میں سے لوہارگلی ناندیڑ کا ایک مریض اسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ہے ۔
اسی محلہ کا ایک دوسرا کورونا متاثر مریض اور فوت ہونے والا مریض ان کے علاوہ ڈاکٹر شنکر راوچوہان سرکاری اسپتال وشنوپوری میں شریک کیاگیاتھا ۔ ایک ابچل نگر کے سرکاری کوویڈ19 طبی مرکز میںزیرعلاج ہیں ۔

اس خبر سے شہر اور ضلع میںعوام میں تشویش اور ہلچل مچ گئی ہے ۔ ضلع میں اب تک 116 کورونا پازیٹیو مریض ہوگئے ہیں جن میں جملہ 6 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔

جن 100 مریضوں کا علاج چل رہاتھا اس میں 41مریض کورونا کے خلاف لڑائی جیت چکے ہیں انھیںچھٹی دے کر ان کے گھروں کوروانہ کردیا گیا ہے ۔ آج جو 6مریض ملے ہیںں ان میںسے دو مریض راون کوڑا تعلقہ مکھیڑ کے سرکاری اسپتال میں اور ایک مریض کیرور تعلقہ بلولی کاساکن ہے اس لئے اسے بلولی میں سی سی سی میں داخل کیاگیا ہے ۔

اب تک ضلع میں ایک لاکھ 26ہزار827 افراد کے سواب حاصل کئے گئیے تھے ۔ناندیڑ شہر سے کرونا نکل کر اب دیہی علاقوں میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے جو حکومت اور عام لوگوں کےلئے پریشانی کاباعث ہے ۔