کنٹینر خالی کرتے وقت ماربل میں دبنے سے مزدور کی موت :پولیس نے مالک کے بجائے نوکر پر ہی کی کاروائی

بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی میں کنٹینر سے آیا ماربل مزدور کے لئے موت لے کر آيا ۔ تعلقہ کے ولگاوں کے پریرنا کمپلیکس میں کنٹینر سے ماربل خالی کرتے وقت ماربل کی ( تہیہ ) تھپپی کھسکنے سے اس کے نیچے دبنے سے ایک مزدور ہلاک ہو گيا ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ پولیس ماربل کے گودام مالک کے بجائے مزدور کو گرفتار کر لیا ہے معلومات کے مطابق بھیونڈی کے ولگاوں میں عرفان شیخ کا ماربل کا گودام ہے ۔ جس میں نئی ممبئی میں رہنے والے سنتوش ساہنی اپنے چچازاد رامو مہیندر ساہنی کے ساتھ جمعرات کو کنٹینر سے ماربل کی لادی خالی کر ماربل گودام میں رکھ رہا تھا کے اچانک کنٹینر سے ماربل نکلتے وقت گاڑی میں لگا ماربل کی تھپپی رامو کے اوپر گرنے لگی ۔ جس کی وجہ سے ماربل کے نیچے وہ دب گیا ۔ دبنے اور سر سمیت جسم کے دوسرے حصے میں سنگین چوٹ لگنے کی وجہ سے اس کی موقع پر موت واقع ہو گئی ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس معاملے میں نارپولی پولیس نے گودام مالک عرفان اور گودام میں کام کرنے والے پرویز عبد روف عالم پر تعزیرات ہند کی دفعہ 304 (37)، 337،338،34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ لیکن پولیس نے ابھی تک صرف گودام میں کام کرنے والے مزدور کو ہی گرفتار کیا ہے۔ جس کی وجہ سے پولیس کے کردار پر سوال اٹھنے لگے ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading