کنوٹ18 مئی (اکرم چوہان ) شہر کے سبھاش نگر میں رہنے والے مسلم نوجوان نے بجلی کے پول سے پھانسی کا پھندہ باندھ کرخودکشی کرلی یہ واقعہ کل شب دیڑھ بجے رونما ہوا ۔پولس ذرائع کے بموجب سبھاش نگر کے ساکن شیخ سلیم شیخ حسن عمر 32 سال نے ہفتہ کی شب دیڑھ بجے نے شراب کے نشے میں دُھت ہوکر سبھاش نگر تاگوکند کے بالاصاحب ٹھاکرے چوک کی سمت جانیوالی سڑک پر ایک بجلی کے پول پر چڑھ کر پھانسی کا پھندہ باندھ کرخودکشی کرلی ۔ نوجوان کے اس اقدام کی وجوہات کاعلم نہیں ہوسکا ہے ۔ فی الحا ل پولس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔
متوفی کے چاچا اسمعیل خان کی فریاد پر پولس نے اتفاقی موت کامقدمہ درج کیا ہے ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعدیہ معاملہ خودکشی ہے یا قتل ہے اس کا انکشاف ہوجائے گا۔ کیونکہ عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ خودکشی کرنے والے فرد کے پاوںہوا میں لٹکے ہوئے ہوتے ہیں جبکہ شیخ سلیم کے پاو¿ں زمین پر ٹک گئے تھے ۔پوسٹ مارٹم ر پورٹ کے بعداصل وجوہات کاپتہ چلے گا۔