ناندیڑ:لوک سبھاکے ووٹوں کی گنتی کے تعلق سے ریٹرئینگ آفیسر کی اہم معلومات

ناندیڑ:18 مئی ( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ کے ریٹرئنگ آفیسر و ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے نے آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے اپنے چیمبر میں اخباری نمائندوں و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا کے احکامات کے مطابق ناندیڑ لوک سبھاحلقہ انتخاب کے ووٹوں کی گنتی 23مئی بروز جمعرات صبح آٹھ بجے انفارمیشن وٹیکنالوجی بلڈنگ گورنمنٹ پالی ٹیکنیک ناندیڑمیں شروع ہوگی ۔ابتداءمیں پوسٹل ووٹرس کی گنتی صبح آٹھ بجے سے الیکشن ریٹرئنگ آفیسر کے چیمبر میں ہوگی ۔ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگی لیکن جملہ چھ ای وی ایم میںسے پانچ حلقہ انتخاب کی گنتی صبح آٹھ بجے سے اورباقی ایک حلقہ انتخاب کے ای و ی ایم کے ووٹوں کی گنتی صبح ساڑھے آٹھ بجے شرو ع ہوگی ہر حلقہ انتخاب میں جملہ 14گنتی ٹیبل ہوں گے اور ہر ٹیبل پرایک گنتی نمائندہ متعین کیاجائے گا۔

گنتی کےلئے سیاسی امیدواروں کی جانب سے روانہ کردہ اپنے نمائندوں کےلئے گنتی کے مقام پر ناشتہ ‘چائے پانی کاانتظام کیاگیا ہے ۔ان نمائندوں کو لکھنے کےلئے کاغذ پین مہیا کروائے جائیں گے ۔گنتی کے مقام پر موبائل فون ‘کیمرہ ‘آڈیو ویڈیو ریکارڈر ‘پین ‘ کیلکولیٹر یا دیگر کوئی الیکٹرانک آلہ لے جانے کی سخت ممانعت ہوگی ۔اگر کوئی اپنے ساتھ یہ سامان لاتا ہے تو اسے ضبط کرلیاجائے گا۔ ہر حلقہ انتخاب کی گنتی کے لئے مقررہ کردہ نمائندوں کوعلیحدہ رنگ کاشناختی کارڈ دیا جائے گا۔چنانچہ وہ کسی دوسرے حلقہ انتخاب کے ٹیبل پر نہیں جاسکے گا۔واضح ہو کہ ناندیڑلوک سبھا حلقہ میں چھ اسمبلی حلقہ انتخاب ہیں جن کے نام اس طرح ہیں۔ ناندیڑ حلقہ شمال ‘ ناندیڑ حلقہ جنوب ‘ نائیگاوں ‘ دیگلور ‘ مکھیڑ‘بھوکر۔ نمائندہ یا امیدوارایک بار گنتی کے مرکز میں داخل ہوجانے کے بعد اسے باہر آنے کی اجازت نہیں رہے گی اگر وہ باہر جاتا ہے تواسے دوبارہ مرکز میں آنے نہیں دیاجائے گا۔ ووٹوں کی گنتی کے مرکز میںتمباکو ‘سگریٹ ‘گٹکھا وغیرہ ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں رہے گی ۔گنتی کے دوران ای وی ایم میں کوئی تکنیکی خرابی آجائے تو اسے بیل انجینئر کے ذریعہ درست کیاجائے گا۔اگر اسکے بعد بھی مشین کا ڈسپلے نہ آتا ہوتواسکی رپورٹ ریٹرینگ آفیسر کو دی جائے گی اور اس ای وی ایم کودرست کرنے کے بعد سب سے آخر میں اسکی گنتی کی جائے گی اوراسکے بعد ہی تمام امیدواروں کوحاصل ہونے والے و وٹوں کی تعداد کااعلان کیاجائے گا۔

ای وی ایم اورپوسٹل ووٹوں کی گنتی کے بعد ہی ہراسمبلی حلقہ انتخاب کے پانچ وی وی پیاٹ کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی ۔ان پانچ وی وی پیاٹ کاانتخاب قرعہ اندازی کے ذریعہ ہوگا ۔ امیدواروں اور انکے نمائندوں کے بیٹھنے کے لئے ریٹرئنگ آفیسر کے چیمبر میںانتظام کیاگیا ہے جبکہ میڈیا کے نمائندوں کو میڈیا سنٹرمیں بیٹھنے کانظم ہوگا ۔اورانھیں گنتی کے بارے میں اطلاعات دی جائےںگی ۔واضح ہو کہ ناندیڑ لوک سبھا الیکشن 18اپریل کو ہواتھا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading