*کُل جماعتِی تنظیم اکوله کا، این پی آر مخالف مہم کا باقاعدہ آغاز*
آکولہ۔(سیداسرار حسین آکولہ )۔بروز منگل بتاریخ 17 مارچ سے اكوله شہر کے جونا شہر علاقہ سے این پی آر مخالف مہم کا آغاز کیا گیا۔جسمیں شہر اور علاقے کے فکر مند لوگوں نے شرکت کی۔
این پی آر مخالف مھم کے پہلے افتتاحی پروگرام جوکہ جونا بھاجی بازار قاضی ضمیرالدین فنکشن ہال میں منعقد ہوا جس میں شھر سے امام وخطیب، امت کا درد دکھنے والے حضرات نے شرکت فرمائی. اور کل جماعتی تنظیم آکولہ کے تمام ہی ممبران شریک رھے. جلسہ کی صدارت قاضی ناظم الدین نے کی اور نظامت کے فرائض جناب ایاز احمد خان نے انجام دیئے۔
آخر میں مقامی حضرات نے اپنے قیمتی مشورے بھی دیےاور پروگرام کے اختتام پر کل جماعتی تنظیم آکولہ کے صدر محترم وزیر خان صاحب نے تنظیم نے لیے گئے اھم فیصلوں کی تفھیم کروائی. امام وخطیب صاحب قلعہ مسجد کی دعا پر پروگرام کا اختتام ھوا
اسی طرح بروز بدھ بتاریخ 18 مارچ ،علاقہ خیر محمّد پلاٹ میں الگ الگ مقامات پر این پی آر مخالف مہم کے حوالے سے میٹینگں لی گئی جس میں علاقہ کے کثیر لوگوں نے شرکت کی۔
ان نشستوں میں تنظیم کے صدر جناب وزیر خان صاحب،نائب صدر مولانا طفیل احمد ندوی صاحب،سیکریٹری کاشف خان صاحب ،ایاز خان صاحب،شہزاد احمد خان صاحب،ڈاکٹر جمیل صاحب نے لوگوں کی رہنمائی فرمائی اور لوگوں سے اپیل کی کہ این پی آر کی مخالفت کی جائے۔
اسطرح کے پروگرام کی ڈیمانڈ آکولہ شہر سے مختلف علاقوں سے آنا شروع ہو چکی ھے. ان شا اللہ باقاعدہ اور مضبوط منصوبہ بندی کے ساتھ ان پروگراموں کو عملی ترتیب دیا جائے گا.