نمازیوں سے گھر سے وضو کرکے اور جائے نماز لے کر آنے کی اپیل

کلکتہ 19مارچ (یواین آئی)کلکتہ کی تاریخی ناخدا مسجد کا انتظامیہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے آج نمازیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھر سے چائے نماز لے کر آئیں ۔مسجد انتظامیہ نے جمعہ کی نماز کیلئے وضو گھر سے ہی کرکے آنے کی اپیل کی ہے۔کمیٹی نے کہا ہے کہ مسجد میں وضو کرنے سے گریز کیا جائے ۔اس کے علاوہ نمازیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ نماز کے بعد لوگوں سے مصافحہ اور معانقہ کرنے سے گریز کرنے کو کہا ہے ۔اپنے چہرے کو چھونے سے قبل ایک مرتبہ ضرور ہاتھ کو دھولیں

مسجد کمیٹی کے ٹرسٹی نا صر ابراہیم کے دستخط سے جاری اپیل کی گئی ہے کہ نماز مکمل ہونے کے فوری بعد مسجد کا احاطہ خالی کردیا جائے ۔اس کے علاوہ اگر کوئی کورونا وائرس کے علامات بخار،نزلہ ،زکام وغیر ہ میں مبتلا ہیں تو مسجد میں آنے کے بجائے گھر میں ہی نماز پڑھیں ۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں مذہبی مقامات پر احتیاطی تدابیر کئے جارہے ہیں ۔عالم عرب میں تو لوگوں کو گھروں میں ہی نماز کی اداکرنے کی تلقین کی جارہی ہے ۔بیت اللہ کو بھی مکمل طور پر خالی کرادیا گیا تھا اور صفائی کااہتمام کیا جارہاہے۔

گزشتہ دنوں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بنگال کے مذہبی رہنمائوں سے اپیل کی تھی کہ وہ مذہبی اجتماعات کرنے سےگریز کریں ۔گرچہ جمعہ کی نماز کی طرف ان کا اشارہ نہیں تھا۔ناخد ا مسجد انتظامیہ نے اپنے طور یہ پہل کی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading