ناندیڑ۔(نامہ نگار) : لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے لئے اب چند ہی دن کا وقفہ رہ چکا ہے۔ کانگریس اور این سی پی نے لوک سبھا کے لئے اتحاد کا اعلان کردیا ہے۔ صرف نشستوں کی تقسیم کا اعلان باقی رہ چکا ہے۔ کانگریس۔این سی پی ‘ پی آر پی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے تشہیری مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اسی کے تحت پہلا مشترکہ جلسہ عام 20 فروری کو ناندیڑ میں رکھا گیا ہے۔ 20 فروری کو شام ۵ بجے اندراگاندھی میدان ‘ گوکل نگر میں یہ جلسہ عام منعقد ہوگا۔ جس میں این سی پی کے قومی صدر شرد پوار‘ کانگریس کے اپوزیشن لیڈر و مہاراشٹر انچارج ملک ارجن کھرگے‘ کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان‘ پی آر پی کے صدر جوگیندر کواڑے‘ سابق چیف منسٹر شیواجی رائو نیلنگے کر ‘ سابق ڈپٹی چیف منسٹر چھگن بھجبل‘ ودھان سبھا کے اپوزیشن لیڈر وکھے پاٹل‘ ودھان پریشد کے اپوزیشن لیڈر دھننجے منڈے‘ کانگریس کے سابق وزیر عبدالستار‘ راجیو ساتو‘ روہی داس پاٹل ‘ این سی پی کے سابق وزیر کمل کشور کدم‘ جئے پرکاش دانڈےگائونکر ‘ گنگا دھر کنٹورکر‘ ڈی پی ساونت شرکت کریں گے۔ اس طرح کی اطلاع کانگریس کے شہر صدر امر ناتھ راجورکر کی جانب سے دی گئی ہے۔
اس عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریاں شروع کردی گئی ہے۔ ناندیڑ میں ہونے والے کانگریس ۔این سی پی کے مشترکہ جلسہ عام میں پارٹیوں کے قائدین اور ورکرس سے ہزاروں کی تعداد سے شرکت کرنے کی اپیل کانگریس کے وسنت چوہان‘ امیتا چوہان‘ شانتا بائی جوڑگائونکر‘ میئر شیلا بھورے‘ ضلع صدر گوئند ناگیلی کر‘ پپو پاٹل کونڈیکر‘ مسعود احمد خان‘ شمیم عبداللہ‘ عبدالستار‘ این سی پی کے پردیپ نائک‘ باپو صاحب گورٹھیکر‘ شنکر اننا دھونڈگے‘محمد خان پٹھان‘ ہری ہر رائو بھوسی کر‘ ڈاکٹر سنیل کدم‘ رام نارائن کابرا‘ این سی پی یوتھ کے صدر عبدالرئوف زمیندار‘ کی جانب سے کی گئی ہے۔