کرکٹ کھیلنےکے تنازعہ میں نوجوان کا گولی مار کر قتل

بھنڈ،10اکتوبر(یو این آئی)مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے نیاگاؤں تھانہ حلقے کے کوٹ گاوں میں کرکٹ کھیلنے کے تنازعہ میں آج ایک شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔


پولیس سپرنٹنڈنٹ روڈولف الواریس نے بتایاکہ ضلع کے کوٹ گاؤں میں کرکٹ کھیلنے کے سلسلے میں گذشتہ شام برجیش شرما کا اپنے ہی خاندان کےکچھ لوگوں کے ساتھ جھگڑا ہوگیا ۔ گزشتہ رات دونوں خاندان کے بیچ سمجھوتہ ہوگیا تھا لیکن آج صبح پھر دونوں کنبوں کے بیچ جھگڑا شروع ہوگیا جس میں برجیش شرما کو گولی مارکر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے آنند شرما، رامہیت شرما، راگھویندر شرما، ابھیشیک شرما اور اونیش شرما کے خلاف قتل کا معاملہ درج کر لیا۔ سبھی ملزم فرار ہیں جنھیں پولیس تلاش کررہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading