کتنے مقامی اور کتنے غیر ملکی حجاج نے فریضہ حج ادا کیا؟

مکہ معظمہ اور مشاعر مقدسہ کی رائل اتھارٹی اور سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے حج سیزن 1442ھ کے موقعے پر حجاج کرام کی تعداد ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کتنے سعودی اور کتنے دوسرے ملکوں کے مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر58 ہزار 518 عازمین حج نے رجسٹریشن کرائی۔وزارت حج اور رائل اتھارٹی کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حج سیزن میں 25 ہزار 702 خواتین نے فریضہ حج ادا کیا۔ مرد حجاج کی تعداد 32 ہزار 816 ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مقامی حجاج کرام کی تعداد 33 ہزار رہی جن میں 16 ہزار خواتین اور 16 ہزار 753 مرد اور باقی پچیس ہزار دوسرے ممالک کے حجاج کرام شامل ہیں۔

حجاج کرام کو چار رنگوں کے کارڈز کے ساتھ چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ سرخ رنگ کے کارڈ کے حامل حجاج کی تعداد 16 ہزار 900، سبز کی 20 ہزار، نیلےکی 12 ہزار 476 اور زرد رنگ کےکارڈ کے حامل حجاج کرام کی تعداد 9 ہزار ہے۔

حجاج کرام کے لیے لگائے گئے مجموعی خیموں کی تعداد 213 ہے جن میں سے منیٰ اور عرفات میں 71، مزدلفہ میں 71 اور منیٰ ٹاور میں 848 کمرے حازمین حج کے لیے مختص کیے گئے تھے۔