ڈھائی سالہ وزیر اعلیٰ،شیوسینا نے بی جے پی سے تحریری تیقن مانگا

ممبئی۔ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد اکثریت حاصل کر چکے این ڈی اے کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کی ریاست میں حلیف پارٹی شیوسینا اپنی شرطوں سے پیچھے ہٹنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ہفتہ کو شیوسینا کے لیڈر پرتاپ سرنایک نے کہا کہ ’’ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بی جے پی ہمیں ان کی تجویز کے بارے میں تحریری طور پر یقین دہانی کرائے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ امت شاہ جیسے سینئر لیڈر ہمیں یہ تحریری طور پر دیں۔ ہم 50-50 فارمولا چاہتے ہیں جس میں ڈھائی سال شیوسینا کا وزیر اعلیٰ رہے‘‘۔ انہوں نے آگے کہا کہ پارٹی صدر اس پر فیصلہ کریں گے کہ نائب وزیر اعلیٰ کون ہو گا۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کہ شیوسینا کے ارکان اسمبلی نے یک سطری تجویز پاس کی ہے کہ سبھی فیصلے ادھو ٹھاکرے کریں گے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading