چین میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2744 ہوئی

بیجنگ: چین میں مہلک کرونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 2744 ہو گئی ہے اور 80 ہزار سے زائد افراد اس سے متاثر ہیں۔ چین کی کمیٹی برائے صحت کے مطابق ملک کے 31 صوبوں کے مختلف اسپتالوں میں داخل 32495 لوگوں کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔ کمیٹی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس مہلک وائرس سے 29 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اس 433 نئے کیس درج کیے گئے ہیں۔

چین کے شہر ووہان میں پہلی بار نمودار ہونے والے خطرناک وائرس سے اب تک 27 سو سے زائد ہلاکتیں اور 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ اس وائرس کو پہلے عارضی طور پر 2019 نوول کورونا یا این کوو اور اب کوِوڈ 19 کا آفیشل نام دیا گیا ہے، کے بارے میں سب سے پہلے عالمی ادارہ صحت نے 31 دسمبر کو بتایا تھا اور جب سے اس کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہے تاکہ اس کی روک تھام کے لیے مربوط اقدامات کیے جاسکیں۔

چین کے سائنسدانوں نے اسے وائرس کے ایک خاندان کورونا وائرسز سے جوڑا ہے جس میں 2000 کی دہائی کا خطرناک سارس وائرس بھی شامل ہے۔ چین کی جانب سے اس کے پھیلاﺅ کے حوالے سے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت کی خصوصی کمیٹی نے جنوری کے آخری ہفتے میں اسے عالمی سطح پر عوامی ایمرجنسی قرار دیا۔

عموماً اس طرح کا وائرس جانوروں میں پایا جاتا ہے جن میں مویشی، پالتو جانور، جنگلی حیات جیسے چمگادڑ میں دریافت ہوتا ہے اور جب یہ انسانوں میں منتقل ہوتا ہے تو بخار، سانس کے نظام کے امراض اور پھیپھڑوں میں ورم کا باعث بنتا ہے۔ ووہان ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد آبادی کا شہر ہے اور اس مارکیٹ میں مچھلیوں کے ساتھ ساتھ دیگر جانور جیسے چمگادڑ اور سانپ کا گوشت بھی فروخت کیا جاتا ہے اور وائرس سامنے آنے کے بعد اس مارکیٹ کو یکم جنوری کو بند کردیا گیا تھا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading