چکھلی(بلڈانہ ) میں شہید حافظ ڈاکٹر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

چکھلی (ضلع بلڈانہ) ۱۹ جون (ذوالقرنین احمد)

عالم اسلام کے عظیم قائد اخوان المسلمین کے رہنما مصر کے صابق صدر حافظ ڈاکٹر محمد مرسی شہید جو کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے انا للہ و انا الیہ راجعون، عالم اسلام کے مسلمانوں نے غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اہتمام کیا ، اسی طرح چکھلی میں مدرسہ عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ میں شہید حافظ ڈاکٹر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ رات ساڑے نو ۹.۳۰ بجے ادا کی گئی، اس سے قبل ڈاکٹر شیخ اعجاز سر نے اخوان المسلمین کی تاریخ بیان کی اور شہید حافظ ڈاکٹر محمد مرسی کی سوانح حیات کا مختصر تعارف پیش کیا، حافظ ڈاکٹر محمد مرسی مصر پہلے عوامی انتخابات کے زریعے صدر منتخب ہوئے تھے۔ جنہیں ایک سال کے اندر ہی مصری فوج نے بغاوت کر کے عہدے صدارت سے برطرف کردیا، جو مصر میں اسلامی شریعت کا نفاذ کرنا چاہتے تھے۔ لیکن امریکی اسرائیلی یہودی سازش کی وجہ سے مسلمانوں کو مسلمانوں کے زریعے ہی ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لیکن یہودیوں کی یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہونے والی یہ شہداء کا خون تحریکی افراد کیلئے راستے بنانے میں مددگار ثابت ہوتاہے، یہ سلسلہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور سے ظلم و ناانصافی کے خلاف راہے خدا میں بہتا رہا اور راستہ بناتا ہوا آج اخوان المسلمین جیسی سیکڑوں تحریکوں کو سرگرم عمل کرتا رہا ہے۔ یہ خون کبھی طائف و بدر میں بہتا رہا، یہ خون کبھی شام میں کبھی احد میں ،کبھی خندق میں، کبھی یرموک میں، موتہ میں،اور آج بھی یہ خون فلسطین، افغانستان، شام، میں بہے رہا ہے۔ نا جائز امریکی اسرائیلی یہودیوں کے ڈر سے یہ سلسلہ تھمنے والا نہیں ہے۔ انشاء اللہ ایک دن اسلام کا پرچم ساری دنیا میں لہرائے گا۔اور باطل اسلام کے پرچم تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہونگے۔

Leave a comment