چلڈرن سرکل کی وابستگان کے لیے جی آئ او اردھاپور میں اسٹڈی سرک ل کا انعقاد

چلڈرن سرکل کی وابستگان کے لیے جی آئ او اردھاپور میں اسٹڈی سرکل کا انعقاد
اردھا پور ( شیخ زبیر ) بچوں کی صحیح اسلامی تربیت کسی بھی قوم کی بقا میں نمایا کردار ادا کرتی ہے __ لیکن آج کے اس ترقی یافتہ اور پرفتن دور میں بچوں کی صحیح اسلامی تربیت والدین کے لیے ایک بڑی آزمائش بن چکی ہے _ جیسا کہ اللہ سبحان و تعالی فرماتا ہیں ( کہ تمھارے مال اور تمھاری اولاد تمھارے لیے فتنہ (آزمائش) ہے (سورہ تغابن) ___ دور حاضر کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات کسی سے بھی چھپی ہوئ نہی ہے کہ اس پر فتن دور میں اپنے ایمان کی حفاظت کرنا اور بچوں کو برائیوں سے بچانا ہر سرپرست کے لیے کٹھن ثابت ہورہا ہے _ بڑھتی ہوئ آبادی اور بڑھتی ٹیکنالوجی نے انسان کو محدودیت میں گم کردیا اور ایک وسیع و عریض دنیا میں رہنے کے باوجود آج کا انسان اور بچہ بچہ موبائیل کی نظر ہوگیا جسکے منفی اثرات نے ان بچوں کو والدین کا نافرمان بنادیا ،یہی وجہ ہیکہ آج کل کے اکثر بچے بدتمیز اور بدتہذیب نظر آتے ہیں اور والدین اپنی اولاد کی محبت میں بے بس نظر آتے ہیں _ ایسے حالات میں جبکہ اسکول میں بھی بچوں کی صحیح اسلامی تربیت نہی ہورہی ہو اور عربی یا اسلامی تعلیمات کے نام پر صرف زبانی کلمات کی یاد دہانی کی جارہی ہو ان بچوں میں خوف خدا پیدا کرنے کی بہت ضرورت ہے یہی وہ واحد احساس ہے جس سے بچے تنہائیوں میں بھی مومن ہونگے اور اس پر فتن بے حیا دور میں اپنے ایمان کی حفاظت کے ساتھ اخلاق کے عمدہ عہدوں پر فائض نظر آئیں گے __
گرلس اسلامک آرگنائزیشن کا ایک شعبہ *چلڈرن سرکل* بچوں کے لیے یہی کام کرتا ہے جس سے بچوں کے اندر خوف خدا پیدا ہو ان کے اخلاق بہتر ہو اور ان کی تربیت صحیح اسلامی خطوط پر ہوسکے اور یہی بچے اپنے والدین کے آنکھوں کی ٹھنڈک بننے کے ساتھ ساتھ اسلام کے بہترین پاسبان بھی بنے __ چلڈرن سرکل میں بچوں کے لیے ہر ہفتہ اجتماعات لیے جاتے ہیں ،کھیل اور مقابلے بھی لیے جاتے ہیں اور انھیں پکنک پر بھی لے جایا جاتا ہے __ اسی طرح ہر ماہ میں ان کے لیے اسٹڈی سرکل بھی لیا جاتا ہے__ اس اسٹڈی سرکل میں بچوں کو مخلتف سورتوں کا مطالعے کرنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے اور اسے مخلتف اور بہترین طریقے سے پیش کرنے کا موقع دیا جاتا ہے جس سے بچے خود مطالعہ کرنے کے عادی ہوجاتے ہیں اور ان میں اللہ سے محبت اور اس کی راہ میں جدوجہد کرنے اور اس کے فرمابردار بننے کی صفت پیدا ہوتی ہے __ حال ہی میں جی آئ او اردھاپور کی جانب سے چلڈرن سرکل کی طرف سے اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا جس کی انچارج راحین فردوس ہیں اور ان کی معاون روبینہ بیگم ہے_ صدر یونٹ عظمی ناز و ضلعی صدر عالیہ خان کی نگرانی میں بروز پیر، 15اپریل 2024 کو ظہر بعد یہ اسٹڈی سرکل عمل میں آیا _شہر اردھاپور میں چلڈرن سرکل کے 9 سرکل چلتے ہیں جس میں بچیوں کی تعداد 250 ہے اس میں صرف 8 یا 9 سے 13 سال کی لڑکیوں کے اجتماعات لیے جاتے ہیں
الحمد اللہ اس دفعہ لیے گیا اسٹڈی سرکل کامیاب رہا اسلام کی ان ننھی ننھی کلیوں نے بہترین طریقے اور ذرائع سے مختلف سورتوں کی معلومات پیش کی جس سے سامعات کے علم میں اضافہ ہوا __ان شا اللہ یہی ننھی کلیاں ایک دن خوبصورت پھولوں کی شکل لے کر اس عالم میں خوشبوں بکھیریں گی اور اس معاشرے سے بدبودار کرداروں کو اپنے علم و عمل کی مہک سے ڈھانک لے گی _ ان شاءاللہ
اللہ سبحان و تعالی قبول کرے __آمین