#پَبجِی_گیم(PUBG#) نئے ورزن اپڈیٹ میں شرک داخل ہوچکا ہے! بُتوں کی پوجا کی جاتی ہے اور یہ بُت نفع کے بھی مالک ہیں

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1443099669231586&id=964868220388069

استاد محترم فقیہ مدینہ
شیخ #سلیمان_الرحیلی حفظہ اللہ لکھتے ہیں:

تقریبا ۹ مہینے پہلے مجھ سے پَبجِی گیم(PUBG) کے متعلق پوچھا گیا تھا تو میں نے اس کی حرمت کا فتوی دیا تھا اور یہ بیان کیا تھا کہ یہ بہت سی برائیوں کا ذریعہ ہے . پھر مجھے اسکے نئے اپڈیٹ ورزن کے متعلق پتہ چلا

جس میں بُتوں کی تعظیم کی جاتی ہے اور یہ بُت نفع کے بھی مالک ہیں .نیز اس میں یہ بھی ہے کہ جو ان بُتوں کی تعظیم کرےگا وہ طاقتور اسلحہ حاصل کرسکےگا!

یہ تو ظلم عظیم اور شرک اکبر ہے.

لہذا ہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ اس گیم سے بچ کر رہے اور اپنے آل و اولاد کو بھی اس سے روکے رکھے.

#رحیلیات

ترجمہ : عبداللہ عبدالرشید سلفی

جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading