پونے ،9مئی (ایجنسیز)مہاراشٹر میں پونے شہر سے تقریبا 20کلومیٹر دور اورولی دیواچی میں ایک ساڑی گودام میں جمعرات کو بھیانک آتش زدگی سے پانچ مزووروں کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی ۔
فائر محکمہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق آگ صبح پانچ بجے لگی ۔آتش زدگی کے وقت مزدور گودام کے اوپر بنے ایک کمرے میں گہری نیند میں سورہے تھے جنکی دم گھٹنے سے موت ہوگئی ۔پولیس نے بتایاکہ آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کی سات گاڑیوں کی مددسے اس پرقابو پایاگیا۔پولیس نے بتایاکہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے ۔
یہ گودام نندکشور نے بھنور لال پرجاپتی کو کرائے پر دے رکھا تھا ۔
ہلاک شدگان میں چار مزدور راجستھان کے رہنے والے راکیش (22)،دھرم رام واڈیاسر()25،راکیش میگھوال (25)،صورت شرما (26)ہیں جبکہ دھیرج چنڈوک مہاراشٹر کے لاتور ضلع کا رہنے والاتھا۔پولیس کے مطابق ابتدائی جانچ میں آگ سے تین کروڑ روپئے کی مالیت کی ساڑی بھی خاکستر ہوگئی ۔