پوری دنیا کا میڈیا جھوٹا ہے: مولانا طارق جمیل : ویڈیو

ہیش ٹیگ مولانا طارق جمیل اس وقت ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت کورونا ریلیف فنڈ ٹیلی تھون کے موقعے پر پاکستان کے مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا میڈیا جھوٹا ہے۔

#MaulanaTariqJameel

پاکستانی صحافی اور اینکر عاصمہ شیرازی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مولانا طارق جمیل کا ایک ویڈیو کلپ شئیر کیا ہے جس میں مولانا طارق جمیل میڈیا کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے کہا ’ان اینکر کے سامنے معافی مانگ کر ایک بات کر رہا ہوں، ایک بہت بڑے چینل کے مالک نے مجھ سے کہا کہ کوئی نصحیت کریں تو میں کہا کہ چینل سے جھوٹ ختم کریں تو ان کا کہنا تھا کہ چینل ختم ہو سکتا ہے، جھوٹ نہیں ختم ہو سکتا۔ یہ صرف پاکستان کی بات نہیں بلکہ پوری دنیا کا میڈیا جھوٹا ہے۔‘

Asma Shirazi

✔@asmashirazi

#MaulanaTariqJamil

750

8:06 PM – 23 اپریل، 2020

Twitter Ads info and privacy

367 people are talking about this

اس وقت ہیش ٹیگ مولانا طارق جمیل ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ مولانا طارق جمیل کے بیان کے بعد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا ہے۔

صحافی اجمل جامی نے ٹویٹ کیا کہ مولانا طارق جميل کا پاکستانی میڈیا کے توسط سے جاری ٹیلی تھون کے ذریعے اہم پیغام۔

Ajmal Jami

✔@ajmaljami

” پاکستان سمیت پوری دنيا کا ميڈيا جھوٹا ہے۔۔۔”
مولانا طارق جميل کا پاکستانی میڈیا کے توسط سے جاری ٹیلی تھون کے ذریعے اہم پیغام۔۔

5,453

7:48 PM – 23 اپریل، 2020

Twitter Ads info and privacy

1,663 people are talking about this

صحافی ناجیہ اشعر نے ٹویٹ کیا کہ میڈیا کے ذریعے سے ایک پیغام دیا گیا کہ تمام میڈیا جھوٹا ہے۔

Najia Ashar

✔@najiaashar

All the media are liars! A message given through the media. #PMIKEhsasTelethon

132

8:23 PM – 23 اپریل، 2020

Twitter Ads info and privacy

69 people are talking about this

احساس ٹیلی تھون میں وزیراعظم عمران خان سمیت ملک کے معروف صحافی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھے۔

کورونا ریلیف فنڈ ٹیلی تھون کے موقعے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ حکومت کو کاروبار کھولنا پڑیں گے اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading