پنجاب – ہریانہ میں کسان سڑکوں پر ، ریل ٹریک جام ، امتحانات ملتوی

چندی گڑھ ، 25 ستمبر ( یواین آئی ) مرکزی حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ میں منظور شدہ تین زرعی بلوں کے خلاف کسان تنظیموں کی بھارت بند کی کال پر پنجاب ہریانہ ریاستوں میں آج بڑی تعداد میں کسان اور آڑھتی سڑکوں پر اتر آئے انہوں نے متعدد قومی شاہراہوں اور ریل روٹوں کو جام روک دیا ۔ کسانوں نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر کے پارلیمنٹ میں منظور شدہ زرعی بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ وہیں کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر کئی یونیورسٹیوں اور کالجوں کی ان ریاستوں میں آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ کسانوں کی اس تحریک کو دونوں ریاستوں میں کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔


پنجاب میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور شورومینی اکالی دل (ایس اے ڈی) اور ہریانہ میں انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) ، آڑھتی تنظیموں کی بھی حمایت حاصل ہے ۔ کئی پنجابی گلوکار بھی کسانوں کی تحریک کی حمایت میں سامنے آئے ہیں ۔ پنجاب میں چودہ سابق آئی اے ایس افسر ، ڈاکٹر منموہن سنگھ ، ڈاکٹر ہرکیش سنگھ سدھو ، منجیت سنگھ نارنگ ، کلبیر سنگھ سدھو ، گورنیہال سنگھ پیرزادہ ، سریندرجیت سنگھ سدھو ، سکھجیت سنگھ ، پریتھی چند ، کیپٹن نریندر سنگھ ، تیجندر سنگھ ، ڈاکٹرکرم جیت سنگھ سرن ، رامیندر سنگھ ، اجاگر سنگھ اور پربجیت سنگھ بھی کسانوں کی تحریک کی حمایت کر رہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading