پرکاش امبیڈکر کا کانگریس کو زبردست جھٹکا ۔ایم آئی ایم کے ساتھ رہنے کا فیصلہ

ممبئی ۔12۔مارچ (ورق تازہ نیوز )مہاراشٹر میں بہوجن ونچت اگھاڑی نے آج ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کانگریس کے ساتھ لوک سبھا انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اگھاری کے سربراہ پرکاش امبڈکر نے ہے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس کو ماراشٹر میں لوک سبھا سے انتخابات میں من اگھاڑی کو 22 سیٹیں دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن کانگریس کی جانب سے صرف چار سیٹیں دینے کی بات کی جا رہی تھی ۔

جو ہمیں منظور نہیں ہے اس لئے آج پرکاش امبیڈکر نے اعلان کردیا کہ وہ کانگریس کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے اور ایم- آئئ ایم کے علاوہ جنتا دل کے ساتھ لوک سبھا انتخابات میں ونچت اگھاڑی کے بینر تلے امیدوار کھڑے کریں گے ریاست کی تمام اڑتالیس سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان بھی انہوں نے کر دیا ہے اور وہ خود شولاپور حلقۃ لوک سبھا سے چناو لڑیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading