بنگلور :بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے نے ایک مرتبہ پھر راہل گاندھی پر نشانہ سادھتے ہوئے متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم والد اور عیسائی والدہ کا بیٹا ہندو کیسے ہو سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے کرناٹک کے اترکنڈا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران بولتےہوئے کہی۔
مرکزی وزیر نے ایئر اسٹرائک پر ثبوت مانگے جانے کو لے کر کہا کہ کیا راہل گاندھی اپنا ڈی این اے پروف دے سکتے ہیں کہ وہ برہمن ہیں۔ گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے راہل گاندھی مندروں میں جا رہے تھے۔ وہاں انہوں نے کہا تھا کہ میں ’ جنیودھاری برہمن‘ ہوں ۔ ہیگڑے کے اس بیان کو اسی سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے