پروفیسر سید شجاعت علی اردو بورڈآف اسٹیڈیز کے چیرمین نامزد

جلگاوں:5 نومبر(ورق ِتازہ نیوز)پروفیسرسیدشجاعت علی پرنسپل ایچ ۔جے ۔ تھیم کالج جلگاو¿ں کو کے بی سی نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی جلگاو¿ں کے وائس چانسلر پروفیسر بی پی پاٹل نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرکے اڈھاک اردو ‘فارسی وعربک بورڈآف اسٹیڈیز کاچیرمین نامزد کیا ہے ۔ جس کی معیاد دو سال ہوگی ۔ واضح ہو کہ پروفیسر سید شجاعت علی کی پہلے ہی مہاراشٹر کے گورنر نے اکیڈیمک کونسل کے رکن کی حیثیت سے نامزدگی کی ہے جس کی معیاد پانچ سال ہے ۔ وہ سوامی رامانندتیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی ناندیڑ کے اردو بورڈ آف کے چیرمین (2007-2012) اور اکیڈمک کونسل کے رکن بھی رہے ۔وہ مہاراشٹر کے پہلے پروفیسر ہیں جنہوں نے یہ دوہرااعزاز حاصل کیا ہے ۔ پروفیسر سید شجاعت علی مختلف ادبی انجمنوں اور غیرسرکاری اداروں کے ممبر ہیں ۔انہوں نے تحقیقی مقالے کے مواد کی فراہمی کے سلسلے میںانگلینڈ وجرمنی کادورہ کیا ہے ۔ ہندوستان بھر کی اہم جامعات کے قومی و بین الاقوامی سمیناروں میںا نہوں نے شرکت کی اور تحقیقی مقالے پیش کئے ۔ ادبی حلقوں میں بہ حیثیت نقاد اور افسانہ نگار بھی انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ اب تک ان کی چھ کتابیں شائع ہوچکی ہیں ۔ مہاراشٹراردو ساہتیہ اکیڈیمی نے پروفیسر سید شجاعت علی المعروف شجاع کامل کی علمی وادبی خدمات کے جلسہ میں خصوصی ایوارڈ بھی عطاءکیا ہے ۔ اردو بورڈآف اسٹیڈیز کے چیرمین کی حیثیت سے نامزدگی کےلے اقراءایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹرعبدالکریم سالار ‘سیکریٹری حاجی غفار ملک و اراکین نے انہیں مبارکباد پیش کی اورنیک خواہشات کااظہار کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading