اقلیتی طلباءکواسکالرشپ آمدنی کی حد بڑھادی گئی

ممبئی:5 نومبر(ورق ِتازہ نیوز)مہاراشٹر اقلیتی طبقہ کے طلباءکو بارہویں سے آگے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کےلئے ریاستی حکومت کی جانب سے اسکالرشپ منظور کی جاتی ہے ۔ جس کے لئے طلباءکو اپنے سرپرستوں کاآمدنی کا سرٹیفکیٹ داخل کرنا ہوتا ہے ۔ اب تک سالانہ آمدنی کی حد دو لاکھ 50ہزار روپے مقرر تھی لین ریاستی حکومت نے 3نومبر 2018 کو اپنے ایک فیصلہ میں آمدنی کی حد سالانہ 8لاکھ روپے کردی ہے ۔ اقلیتی طبقہ میں مسلم ‘ پارسی‘ سکھ ‘جین ‘نوبودھ ]عیسائی سماج کاشمارہوتا ہے ۔یہ فیصلہ 3نومبر سے لاگو ہوچکا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading