نئی دہلی:پاکستان نے آج رات بھارتی سرحد سے ملحقہ کئی ریاستوں پر حملہ کیا ہے۔ یہ حملے جموں سے لے کر گجرات تک کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جموں میں کیا گیا حملہ حماس کے انداز میں کیا گیا تھا، جسے بھارتی فوج نے ناکام بنادیا۔ اس دوران بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے جموں و کشمیر، راجستھان اور پنجاب کے کئی سرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا،
جس کے فضائی حملے کو جمعرات کی رات بھارت کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ڈرون اور یزائلوں سے کیے گئے حملے کی کوشش کے باعث جموں و کشمیر، پنجاب اور راجستھان کے کئی علاقوں میں بلیک آؤٹ اورسائرن بجنے لگے۔ حکام نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں کے اندر رہیں اورمحتاط رہیں یونکہ ایمرجنسی پروٹوکول فعال کر دیے گئے تھے۔ حملوں کے پیش نظر بھارت نے مبینہ طور پر جوابی کارروائی کی ے۔ذرائع کے مطابق بھارتی فضائی دفاع نے جموں ایئرپورٹ کے قریب لانچ کیے گئے کئی ڈرونز کو ناکارہ
بنا دیا، اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اس کے علاوہ، میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں کے قریب آٹھ میزائلوں کو روکا گیا اور سب کو کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔ حملے کے باعث ریاسی ضلع میں واقع ویشنو دیوی مندر میں بھی عارضی بلیک آؤٹ ہو گیا، جبکہ سری نگر میں بھی سخت سیکیورٹی کے درمیان بجلی کی بندش کی اطلاع ہے۔ادھر، این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کے وقت پاکستانی فضائیہ کا ایک ایف-16 سپرسونک لڑاکا طیارہ بھارت کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل دفاعی نظام نے مار گرایا۔
ذرائع کے مطابق ایف-16 نے سرگودھا ایئربیس سے پرواز کی تھی اور اسی کے قریب اسے مار گرایا گیا۔ پاکستان کی جانب سے یہ حملہ اس کے 15 بھارتی شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام بنانے کے چند گھنٹے بعد کیا گیا۔(بہ شکریہ این ڈی ٹی وی ہندی)