پاکستان کے خلاف اگلی کاروائی کیلئے آج شام کابینہ کمیٹی آن سکیورٹی کی میٹنگ

نئی دہلی ۔سرجیکل اسٹرائک2۔ 24 گھنٹے میں دو مرتبہ تینوں فوجی سربراہان سے ملنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی آج شام کو کابینہ کمیٹی آن سکیورٹی کی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں پاکستان کے خلاف اگلی سفارتی حکمت عملی پر غوروخوض کیا جاسکتا ہے۔ حالانکہ وزیر اعظم نریندر مودی پہلے ہی فوج کو ایکشن لینے کی کھلی چھوٹ دے چکے ہیں۔

>اس سے پہلے امریکہ نے واضح طور پر پاکستان میں گھس کر کی گئی ہندستان کی کارروائی کو صحیح بتایا ہے۔۔ قومی سلامتی صلاحکاراجیت ڈوبھال اور امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو کے درمیان بدھ کی دیر رات فون پر بات ہوئی۔ امریکہ نے پاکستان کی زمین پر پل رہے دہشت گرد گروپ جیش محمد کے خاتمے کو لیکر ہندستان کی پوری حمایت کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے اجیت ڈوبھال سے کہاکہ امریکہ ہندستان کی اس کارروائی کے ساتھ ہے جو اس نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد پر کی ہے۔اس کو ختم کرنے کیلئے ہندستان نے جو قدم اٹھائے وہ بالکل صحیح ہے

Leave a comment