پاکستان کے اس دھماکہ دار بلے بازکو لڑکے سے پیارہوگیاتھااور پھر؟

اسلام آباد:شاہد آفریدی ان دنوں اپنی کتاب گیم چینجر کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ انہوں نے اپنی کتاب میں کرکٹ سے وابستہ کئی انکشافات کئے ہیں ، جنہوں نے سنسنی پھیلادی ہے۔ اس درمیان انہوں نے ایک راز سے بھی پردہ اٹھایا ہے۔ آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک مرتبہ فون پر میٹھی آواز میں پھنس گئے تھے۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ آواز کسی لڑکے کی تھی۔ آفریدی کے ساتھ یہ واقعہ ان کی شادی سے پہلے پیش آیا تھا۔آفریدی نے بتایا کہ شادی سے پہلے ایک "لڑکی "روزانہ مجھ سے فون پر بات کرتی تھی۔85154-soovccgsmp-1521733356
اس کی آواز غضب کی تھی اور ہم نے بعد میں ملنے کا فیصلہ کیا ، میں نے اس کو اپنے گھر بلایا۔ گھر آنے پر اس نے گھنٹی بجائی ، میں نے دروازہ کھولا تو دیکھا کہ سامنے ایک نوجوان لڑکا کچھ گلاب لئے کھڑا ہے ، مجھے اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب اس نے مجھ سے کہا کہ وہ وہی لڑکی ہے ، جس سے وہ کئی مہینوں سے بات کررہے تھے۔آفریدی نے بتایا کہ بعد میں بڑی مشکل سے انہوں نے اس لڑکے سے اپنا پیچھا چھڑایا۔علاوہ ازیں شاہد آفریدی نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ انہیں 2010 میں اسپاٹ فکسنگ واقعہ کی جانکاری ہوگئی تھی۔ انہوں نے اپنی کتاب گیم چینجر میں لکھا ہے کہ ساتھی کھلاڑیوں اور سٹہ بازوں کے درمیان بھیجے گئے میسیج کے بارے میں انہیں پتہ چل گیا تھا ، لیکن اس وقت کے کوچ وقار یونس نے ثبوت دینے کے باوجود کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے ساتھی کرکٹروں کی مشتبہ سرگرمیوں کی جانکاری ٹیم منیجر کو بھی دی تھی۔علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں اہم انکشافات کے ساتھ ساتھ جاوید میانداد، وقار یونس، شعیب ملک سمیت اہم کھلاڑیوں ہر سخت تنقید کرتے ہوئے کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading