
کراچی: پاکستان میں ٹماٹر کی قیمت اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔ فی الحال پاکستان کے شہر کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 400روپے فی کیلو بتائی جارہی ہے۔ ٹماٹر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ کے پیش نظر پاکستان میں ایک دلہن نے اپنی شادی کے موقع پر ٹماٹروں کا ہار پہن کر ساری دنیا کو چونکادیا۔ان کی یہ ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
Tomato jewellery. In case you thought you've seen everything in life.. pic.twitter.com/O9t6dds8ZO
— Naila Inayat नायला इनायत (@nailainayat) November 18, 2019
میڈیا سے بات کرتے ہوئے دلہن نے بتایا کہ میں نے آج ٹماٹروں کا ہار ا س لئے پہنا ہے کیونکہ پاکستان میں ٹماٹروں کی قیمت عروج پر ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے پرس میں چلغوزے بھی رکھے ہیں کیونکہ اس قیمت بھی پاکستان میں عروج پر ہے۔
Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-