پاکستانیوں کا مطالبہ ،ہمیں کشمیر نہیں وراٹ کوہلی چاہئے، وائرل تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

اسلام آباد :ٹیم انڈیا نے اتوار کو مینچیسٹر میں ہوئے مقابلے میں پاکستان کو ورلڈ کپ 2019 میں ساتویں مرتبہ مسلسل شکست دی۔ اس ہار کے بعد پاکستان فینس میں کافی غصہ ہے۔ پاکستان کی ہار کے بعد فینس نے ٹویٹر پر طرح۔طرح سے اپنا غصہ ظاہر کیا۔ حالانکہ اس درمیان ابن سنا نام کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی گئی جو بہت زیادہ وائرل ہوگئی۔ ایسا دعوی کیا جا رہا ہے کہ اس تصویر میں کچھ لوگ پاکستان کا جھنڈا لیکر ہاتھ میں بینر لیکر کھڑے ہیں۔ اس بینر پر لکھا ہے۔ ‘ہمیں کشمیر نہیں چاہئے، ہمیں وراٹ کوہلی چاہئے’۔

فینس نے اس تصویر کو جم کر شیئر کیا اور لکھا کہ وہ کوہلی کو دینے کیلئے ہرگز تیار نہیں ہیں۔ حالانکہ اس تصویرکا استعمال پہلے بھی کیا جا چکاہے۔ تصویر کو شیئر کرنے والے اکاؤنٹ کے بایو میں لکھاہے، ‘میرا مذہب ہندو کلچر ہندو ہے’۔ اس تصویر کو فوٹو شاپ کرکے شیئر کیاہے۔

تفصیل کے مطابق اصلی تصویر پاکستان کی نہیں بلکہ کشمیر کی ہے۔ جہاں کشمیری لوگ سال 2016 میں برہان وانی کی موت کےبعد آزادی کی مانگ کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔ یہ ٹصویر انڈیا ٹوڈے نے جاری کی تھی۔ اس پر فوٹو شاپ کرکے سوشل میڈیا پر جم کر شیئر کیا جارہا ہے۔ پہلے بھی کئی موقعوں پر اس تصویرکو ایڈٹ کرکے شیئر کیاجاچکا ہے۔ پاکستان میں ہندستان کے خلاف ہار کے بعد اتنا غصہ ہے کہ ایک فین ٹیم اور سیلیکشن کمیٹی کوبند کرنے کیلئے کورٹ جاپہنچا۔۔۔

ہنستان۔پاکستان میچ ہمیشہ ہی سانسیں روکنے والاہوتاہے۔ مینچیسٹر میں ہندستان نے پاکستان کی زبردست دھنائی کی۔ کچھ نئے ریکارڈ بنے۔ ورلڈ کپ کے اپنے چوتھے میچ میں ہندستان نے پاکستان کوڈک ورتھ لوئس کے تحت 89 رنوں سے پٹخنی دی۔ ورلڈ کپ کرکٹ میں کھیل رہی ٹیم انڈیا نے گزشتہ چار سالوں میں مسلسل شاندار مظاہرہ کیا ہے۔

Leave a comment