لاہور، 20 مئی (یو این آئی) پاکستان کے صوبہ سندھ اسمبلی کی رکن شاہین راجہ کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی,وہ پاکستان میں برسراقتدار پاکستان تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کی رکن تھیں۔لاہور کے مایو اسپتال میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر اسد اسلم نے بدھ کے روز یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ محترمہ راجہ کورونا پازیٹیو پائی گئی تھیں اور تین دن پہلے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
پاکستان میں وائرس سے عوامی نمائندے کی موت کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ڈاکٹر اسلم نے بتایا کہ وہ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی بھی مریض تھیں۔ ویسے پاکستان میں وائرس کی زد میں کئی عوامی نمائندے آچکے ہیں جن میں سندھ صوبہ کے گورنر عمران اسلام اور صوبہ کے وزیر سعید غنی بھی شامل ہیں۔