ٹی آر ایس قائد کا پتھروں سے حملہ کرکے قتل ، حالات کشیدہ

وقار آباد:6؍۔نومبر(ایجنسیز)تلنگانہ میں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی ( ٹی آر ایس ) کے ایک لیڈر کا بے رحمی سے قتل کردیا گیا ۔ وقار آباد ضلع کے سلطان پور گاوں میں ٹی آر ایس لیڈر نارائن ریڈی کا مبینہ طور پر پتھروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا ۔ پولیس نے ریڈی کی لاش منگل کی صبح برآمد کی ۔ریڈی کے قتل کی خبر ملتے ہی ان کے حامی مشتعل ہوگئے ۔ مشتعل حامیوں نے کانگریس پارٹی کے دو کارکنان پر حملہ کردیا اور ان کی جم کر پٹائی کی ۔ ان دونوں کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading