ٹرمپ Live: احمدآباد میں ڈونالڈ ٹرمپ کا وزیر اعظم مودی نے کیا زبر دست استقبال


صدر ٹرمپ ہندوستان کے دو روزہ دورے پر گجرات پہنچے

احمدآباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دو روزہ ہندوستانی دورے کے تحت یہاں پہنچ گئے۔ ٹرمپ کا طیارہ یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہلے سے مقررہ وقت کے مطابق 11 بج کر 40 منٹ پر اترا۔ ان کے استقبال کے لئے خود وزیراعظم نریندرمودی وہاں موجود تھے۔ انہوں نے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملینیا سے ہاتھ ملا کر گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا، روایتی موسیقی اور رقص کے ساتھ ٹرمپ کا لال قالین پر استقبال کیا گیا۔

ٹرمپ اور مودی آج یہاں ایک زبردست روڈ شو اور اس کے بعد دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موجودگی میں ہونے والے نمستے ٹرمپ پروگرام میں شرکت کریں

ٹرمپ احمدآباد پہنچے، وزیر اعظم نے کیا استقبال

احمد آباد کے ائیر پورٹ پر امریکی صدر ٹرمپ کا وزیر اعظم نریندر مودی نے زبردست استقبال کیا۔

ٹرمپ کا دورہ ہندوستان- امریکہ دوستی کو مزید مضبوط کرے گا: مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ سے قبل اس یقین کا اظہار کیا کہ اس دورہ سے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دوستی اور مضبوط ہو گی۔ مودی نے امریکی صدر کے ایک ٹوئٹ پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستان آپ کی (جناب ٹرمپ کی) آمد کا انتظار کر رہا ہے، آپ کا دورہ یقینی طور پر دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرے گی۔ آپ سے بہت جلد احمد آباد میں ملاقات ہوگی‘‘۔

اس سے قبل ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ کے ساتھ ہندوستان کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔ امریکی صدر ہندوستان کے دو روزہ دورہ پر آج گجرات کے احمد آباد آ رہے ہیں جہاں وہ موٹیرا میں نو تعمیر کیے گئے دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بڑے عوامی استقبالیہ پروگرام ’نمستے ٹرمپ‘ میں بھی شرکت کریں گے۔

Liveٹرمپ 11.40 پر احمدآباد پہنچیں گے، وزیر اعظم کریں گے ان کا استقبال

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اب سے تھوڑی دیر بعد اپنے اہلہ خانہ کے ساتھ احمدآباد پہنچیں گے اور ان کے استقبال کے لئے خود وزیر اعظم نریند مودی ائیر پورٹ پہچیں گے ۔ ٹرمپ کے استقبال کے لئے پورے احمداباد کو تیار کیا گیا ہے جس میں ایک علاقہ میں جھگیوں کو چھپناے کے لئے ایک دیوار بھی تعمیر کی گئی ہے۔ ٹرمپ ائیرپورٹ سے موٹیرا اسٹیڈئم تک 22 کلومیٹر لمبا ایک روڈ شو بھی کریں گے جس کے تعلق سے ٹرمپ کے بیان آ رہے ہیں کہ ان کا استقبال سات لاکھ لوگ اور پھر بعد میں کہا کہ دس لاکھ لوگ استقبال کریں گے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کے آنے سے قبل ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’ہندوستان آپ کے آنے کا انتظار کر رہا ہے ۔ آپ کا دورہ یقینی طور رے دونوں ممالک کے درمیان دوسی کو مزید مضبوطی فراہم کرے گا۔‘‘


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

Leave a comment