عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال کل یعنی 16 فروری کو تیسری مرتبہ دہلی کے وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب کل دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں منعقد ہوگی جہاں بڑے پیمانے پر شاندار تیاریاں اپنے آخری مرحلہ میں ہیں۔ پرجوش ماحول میں بڑی تعداد میں کارکنان رام لیلا میدان میں پہنچے ہوئے تھے اور کل کے لئے اپنی ذمہ داری سمجھ رہے تھے۔ ذمہ داران ان کو یہ سمجھا تے نظر آئے کہ کس کو کہاں کا انتظام دیکھنا ہے اور ان کو صبح 6 بجے رپورٹ کرنا ہے ۔ دوسری جانب پھول ولے اپنی تیاریوں میں لگے ہوئے تھے تو اسٹیج بنانے والے اور تمام انتظامات کرنے والے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے مصروف تھے۔
ہندوستان کے کئی صوبوں سے لوگ آج ہی پہنچ گئے ہیں اور اس مرتبہ لوگوں کے بیٹھنے کے لئے چالیس ہزار کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ سال 2015 میں کرسیوں کی تعداد 32 ہزار تھی۔ اس مرتبہ اروند کیجریوال نے کسی وی آئی پی کو مدعو نہیں کیا ہے بلکہ ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اس تقریب میں دہلی کا اصل وی آئی پی عام آدمی ہے، صفائی ملازم ہے، ٹیچرہے اور وکیل ہے۔ قومی آواز کی ٹیم نے رام لیلا میدان میں چل رہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔






یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو