وہ آٹھ چیزیں جو پیٹ میں موجود گیس کے اخراج کی وجہ بن سکتی ہیں

انسانی جسم سے گیس کا اخراج ایک نارمل بات ہے۔ ایک عام انسان دن میں پانچ سے 15 مرتبہ گیس خارج کرتا ہے۔گیس کے اخراج سے ہونے والی شرمندگی سے قطع نظر کسی دن گیس کا زیادہ اخراج اچھی صحت کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔تو کون سے کھانے آپ کے جسم سے گیس کے اخراج کی وجہ بنتے ہیں، کون سے کھانے اس گیس کو بدبودار بناتے ہیں اور کب آپ کو اس بارے میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے؟

چکنائی والے کھانے
چکنائی والی غذائیں ہاضمے کے عمل کو سست کر دیتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ آپ کی آنتوں میں پھنس سکتی ہیں، اور بدبو پیدا کر سکتی ہیں چربی والا گوشت امینو ایسڈ میتھیونین سے بھرپور ہوتا ہے، جس میں سلفر ہوتا ہے۔آپ کی آنتوں میں موجود بیکٹیریا، سلفر کو ہائیڈروجن سلفائیڈ میں تبدیل کر دیتا ہے، جس سے سڑے ہوئے انڈے کی بو پیدا ہوتی ہے۔

پھلیاں
پھلیوں اور دال میں بہت سارے فائبر ہوتے ہیں لیکن ان میں ریفینوز بھی ہوتا ہے، ایک طرح کی شکر، جو ہم اچھی طرح سے ہضم نہیں کر سکتے۔یہ شکر آنت میں جاتی ہے تو آپ کی آنت اس کو توانائی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے، جس کے نتیجے میں ہائیڈروجن، میتھین اور یہاں تک کہ بدبودار سلفر کا اخراج ہوتا ہے۔

انڈے:عام خیال کے برعکس انڈے گیس کے اخراج کی وجہ نہیں بنتے۔لیکن ان میں سلفر سے بھری میتھیونین ہوتی ہے۔ تو اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے جسم سے گیس کا اخراج بدبو دار نہ ہو تو انڈوں کو ایسے کھانوں کے ساتھ ہرگز نہ کھائیں جو گیس کے اخراج کا سبب بنتے ہیں، جیسے کہ پھلیاں یا چربی والا گوشت۔

اگر انڈے آپ کو پھولا دیتے ہیں یا جسم میں ہوا پیدا کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ انھیں ہضم نہیں کر سکتے یا آپ کو ان سے الرجی ہے۔ لیے پودینے کی چائے پینا تجویز کرتی ہے۔

سافٹ ڈرنکس جیسے مشروبات میں گیس ہوتی ہے، تو اگر آپ ان کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کو بہت زیادہ ڈکار آئیں اور گیس کا اخراج ہو۔چمچ کے ساتھ سوپ پینے یا سیریل کو چمچ سے کھانے اور چیونگم چبانے سے بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ اگر آپ ہوا نگلتے ہیں تو یہ کہیں تو جائے گی۔

کیا آپ کو اس بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت ہے؟
زیادہ تر کیسز میں گیس کا اخراج کوئی پریشانی کی بات نہیں اور اس کے لیے تشخیص یا علاج کی ضرورت نہیں ہوتی۔,لیکن کچھ کیسز میں گیس کا بہت زیادہ اخراج کسی سنگین حالت کی علامت بھی ہو سکتا ہے تو اگر آپ کو اس بارے میں تشویش ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔بدبودار گیس کا اخراج کچھ ادویات کے مضر اثرات بھی ہو سکتے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading