وکاس لوانڈے کی متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ پر آنند پرانجپے کی تنقید، سنیل تٹکرے سے معافی کا مطالبہ، قانونی کارروائی کا انتباہ
راج راجاپورکر بھی معافی مانگیں، ورنہ تھانے میں جواب دینے میں دیر نہیں لگے گی: آنند پرانجپے
تھانے: وکاس لوانڈے جس گاؤں میں رہتے ہیں وہاں انہیں کتا بھی نہیں پوچھتا۔ 2 جولائی 2023 کو ہمارے لیڈر اجیت دادا پوار نے جب الگ سیاسی موقف اختیار کیا تھا، اس کے بعد وکاس لوانڈے نے انتہائی نچلی سطح پر جا کر تنقید کی تھی، جسے ہم بھولے نہیں ہیں۔ اجیت دادا کو زندہ رہتے ہوئے نیشنلسٹ کانگریس شرد چندر پوار گروپ کی جانب سے دی گئی اذیتیں بھی ہمارے کارکنان نہیں بھولے ہیں۔ اب ایک تصویر دکھا کر ٹوئٹ کرنا وکاس لوانڈے کی نہایت گھٹیا اور نچلے درجے کی حرکت ہے۔ این سی پی کے چیف ترجمان آنند پرانجپے نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وکاس لوانڈے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے سے معافی مانگیں، ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور اگر وہ تھانے آئے تو این سی پی کے کارکنان مناسب سبق سکھائیں گے۔
ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے کے ہاتھ کی یہ چوٹ اپریل 2024 میں لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران گاڑی کے دروازے میں انگوٹھا آنے سے لگی تھی اور یہ چوٹ کیسے لگی اس کی مکمل معلومات ایڈووکیٹ پروین ٹھاکور نے ویڈیو جاری کر کے دی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس وقت ایڈووکیٹ پروین ٹھاکور شیو سینا کے اننت گیتے کے لیے کام کر رہے تھے، یہ بھی آنند پرانجپے نے بتایا۔ انہوں نے نہایت سخت لہجے میں کہا کہ وکاس لوانڈے کی حیثیت کیا ہے، یہ ہمیں معلوم ہے۔
کچھ دن قبل شرد چندر پوار گروپ کے راج راجاپورکر نے بھی ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے کے دائیں ہاتھ کی انگلی پر چوٹ سے متعلق ایک جھوٹی اور اے آئی سے تیار کی گئی تصویر جاری کی تھی۔ انہیں بھی سنیل تٹکرے سے معافی مانگنی چاہیے۔ راج راجاپورکر تھانے میں ہی رہتے ہیں، اس لیے انہیں سبق سکھانے میں این سی پی کے کارکنان کو زیادہ وقت نہیں لگے گا، ایسا واضح انتباہ بھی آنند پرانجپے نے دیا۔
NCP Urdu News 22 March 26.docx