ناندیڑ:4جنوری(نامہ نگار)وشنوپوری سے گزشتہ روز سولہ سال کا نوجوان غائب ہوگیا ہے ۔والد کی شکایت پرگمشدگی کی شکایت درج کروائی گئی ہے ۔ 2جنوری کوصبح چھ بجے وشنو پوری میں رہنے والا ناگیش وشنو رام چندر بھوکرے عمر 16 سال کتاب کے نوٹس کازیراکس لانے کیلئے گھر سے نکلا تھالیکن اسکے بعد شام تک گھر واپس نہیں آیا ۔ والد کاکہنا ہے کہ کسی شخص نے انکے بیٹے کو اغواءکرلیا ہے ۔ پولس نے گجانن بھوکرے کی شکایت پر دفعہ 363کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ خاتون پی ایس آئی کدم میڈم معاملے کی تحقیقات کررہی ہیں۔