لوہا:4جنوری(ورق تازہ نیوز)شہر کے سوریہ ونشی کامپلکس میں جاری لاٹری سنٹر پر چھاپہ مارکر پولس نے نقد رقم سمیت تقریبا 40ہزار روپے کا سامان ضبط کیا ہے ۔ 3 جنوری کو شام کے وقت پولس نے سوریہ ونشی کامپلکس میں آن لائن لاٹری سنٹر پر چھاپہ مارا جہاں پرغیرقانونی طریقہ سے لوگ لاٹر ی کھیل رہے تھے ۔ پولس نے نقد 8340 روپے‘ودیگر سامان سمیت 38ہزار840 روپیوں کا مال ضبط کیا ہے ۔اس معاملے میں لوکل کرائم برانچ کے پی ایس آئی وینائیک شیڑکے کی شکایت پر مقدمہ درج کیاگیا ۔
ناندیڑ: کلامندر سے موٹرسائیکل چوری
ناندیڑ:شہر کے کلامندر علاقہ سے گزشتہ ماہ موٹرسائیکل چوری ہوئی اس معاملے میں کل وزیرآباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاہے۔تفصیل کے مطابق 15 ڈسمبر کو شب ساڑھے آٹھ بجے کلامندر کے سامنے فریادی کیلاش بابوراو¿ کامڑے نے اپنی ہیرو ہونڈاکمپنی کی موٹرسائیکل MH 26-B- 2190کھڑی کی تھی ۔اسی اثناء نامعلوم چور نے گاڑی چوری کرلی ۔ اس واقعہ کے تقریبا 20 دنوں بعد وز یرآباد پولس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی گئی ہے۔نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔