کلکتہ23جنوری (یواین آئی)نتیاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پروکٹوریہ میموریل میں منعقد تقریب جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور گورنر جگدیپ دھنکر موجود تھےاس وقت عجیب و غریب صورت حال پیدا ہوگئ جب ممتا بنرجی کو اس موقع تقریر کےلئے مدعو کیا گیااور سامعین کی طرف سے جے شری رام کے نعرے لگنے لگے ۔
ممتا بنرجی اسٹیج پر ڈائس پرپہنچیں مگرتقریر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعظم مودی کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے نتیاجی کی یوم پیدائش پر کلکتہ میں تقریب کا انعقاد کیا ہے ۔ساتھ ہی ممتا بنرجی نے نعرے بازی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کا پروگرام ہے ۔یہ کوئی کسی خاص سیاسی جماعت کا پروگرام نہیں ہے۔حکومت کے پروگرام کا اپنا وقار ہے۔اس لئے اسٹیج پر بلاکر کسی کو بے عزت کرنے کا حق نہیں ہے۔میں احتجاجاً اس موقع پر کچھ نہیں بولوں گی ۔
اس کے بعد ممتا بنرجی نے جے ہنداور جے بنگلہ کا نعرہ لگاکر اپنی بات ختم کردی۔اس سے قبل سہ پہر کو وزیر اعظم نریندر مودی کلکتہ پہنچنے کے بعد نیتاجی بھون جاکر خراج عقیدت پیش کیا۔نتیاجی بھون جانے کا وزیر اعظم مودی کا پہلے سے کوئی شیڈول نہیں تھا۔مگرآج صبح ممتا بنرجی نتیاجی بھون پہنچ کر نیتاجی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔