ممبئی24 جنوری (یو این آئی ) مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کے خلاف سوشل میڈیا پر جوگمراہ کن پروپیگنڈہ جار ی ہے وہ درست نہیں ہےکیونکہ ابوعاصم اعظم اعظمی نے ممبئی مہاراشٹر ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابوعاصم سے متعلق جو مسلکی انتشار سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کئےجارہے ہیں وہ درست نہیں ہے نیز اس قسم کا تبصرہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سنگم نگر کی سنی مسجد کے خطیب و امام مولانا اسرار احمد بقائی نے کیا ہے اور اس قسم کے ویڈیوکو گمراہ کن بھی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات ناگفتہ بہ ہے ایسے میں سنی دیوبندی اور مسلکی اختلافات کو ہمیں بالائے طاق رکھنا چاہئے ابوعاصم اعظمی اہلسنت و الجماعت کے علما کی عزت و احترام کرتے ہیں