دیوبند:انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ استاذ الاساتذہ حضرت مولانا قمر عثمانی صاحب رحمہ اللہ (استاذ حدیث دار العلوم وقف دیوبند) کا طویل علالت کے بعد ابھی کچھ دیر قبل انتقال ہوگیا ہے،انا للہ وانا الیہ راجعون
حضرت مرحوم کی وفات علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک عظیم خسارہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں علم حدیث کی خدمت اور دین کی اشاعت میں غیر معمولی مقام عطا فرمایا تھا۔
اللہ تعالی حضرت کے درجات بلند فرماۓ، اعلی علیین میں مقام کریم سے سرفراز فرماۓ اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرماۓ۔