ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) سنٹرل ریلوے کی جانب سے کلیان کسارا ریلوے اسٹیشن کے درمیان تیسرے ٹریک کے کام سے متعلق خرڈی یارڈ کی ازسرِ نو ترتیب (ری ماڈلنگ) کے کام انجام دیے جا رہے ہیں۔ ان کاموں کے لیے 25/26 اپریل 2026 (ہفتہ/اتوار) کو بلاک لیا جائے گا، جس کے باعث بعض ٹرینوں کی آمد و رفت میں عارضی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
راجیہ رانی ایکسپریس جزوی منسوخ /جزوی آغاز:
24 اپریل 2026 کو روانہ ہونے والی ٹرین نمبر 17611 (سی ایس ٹی ایم)حضور صاحب ناندیڑ –-راجیہ رانی ایکسپریس صرف منماڈ تک چلے گی۔ منماڈ سے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس تک کا حصہ جزوی طور پر منسوخ رہے گا۔25 اپریل 2026 کو روانہ ہونے والی ٹرین نمبر 17612 چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس – حضور صاحب ناندیڑ راجیہ رانی ایکسپریس منماڈ سے شروع (شارٹ اوریجینیٹ) ہوگی۔ چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس سے منماڈ تک کا حصہ جزوی طور پر منسوخ کیا جائے گا۔
راستہ تبدیل (ڈائیورژن): 25 اپریل 2026 کو روانہ ہونے والی ٹرین نمبر 11001 چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس – بلّارشاہ نندیگرام ایکسپریس کو کلیان – کرجت – پونے – منماڈ راستے سے موڑا جائے گا۔اسی طرح 25 اپریل 2026 کو روانہ ہونے والی ٹرین نمبر 17057 چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس – لنگمپلی دیوگیری ایکسپریس کو کلیان – لونہ والا – پونے – منماڈ راستے سے چلایا جائے گا۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق یہ کام ریلوے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مستقبل میں ریلوے آمد و رفت کو مزید مؤثر اور محفوظ بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان عارضی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔