وارانسی: پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے وارانسی کے دفتر کو "فروخت” کے لئے آن لائن اشتہار پوسٹ کرنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی سے ایک حیران کرنے والی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی واقع رابطہ عامہ دفتر کو کسی نے ’او ایل ایکس‘ پر فروخت کے لیے ڈال دیا، اور اس کی قیمت رکھی گئی 7.5 کروڑ روپے۔ جیسے ہی یہ خبر عام ہوئی، ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ معاملے کی جانکاری جب پولس کو ہوئی تو، فوری کارروائی کرتے ہوئے اشتہار کو ’او ایل ایکس‘ سے ہٹایا گیا اور 4 لوگوں کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ ایک کو گرفتار بھی کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزموں نے وزیر اعظم مودی جو لوک سبھا میں وارانسی کی نمائندگی کرتے ہیں ، کے "جنسمپرک کاریالیہ(عوامی رابطہ کے دفتر)” کی تصویر کھینچی تھی ، اور اسے او ایل ایس olx کی ویب سائٹ پر "فروخت کے لئے” رکھا ہے۔
واراناسی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) امیت پاٹھک نے بتایا کہ یہ دفتر شہر کے جواہر نگر علاقے میں واقع ہے ، اور یہ بھلوپور پولیس اسٹیشن کی حدود میں آتا ہے۔
جب یہ پوری تفصیل پولس تک پہنچی تو فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پہلے تو اشتہار ہٹوایا گیا، اور پھر اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ پولس کا کہنا ہے کہ جس شخص نے تصویر کھینچ کر او ایل ایکس پر ڈالی تھی، وہ گرفتار کیا جا چکا ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پولس نے 4 لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے اور اس میں اس شخص کی گرفتاری بھی شامل ہے جس کے پروفائل سے یہ اشتہار ڈالا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کا نام لکشمی کانت اوجھا ہے۔