نواز الدین صدیقی؛ بال ٹھاکرے کے رول میں : دیکھئے لیک ویڈیو

شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے پر بہت کچھ لکھا اور سنایا جاچکا ہے تاہم اب بہت جلد ان کی زندگی پر بنائی گئی فلم بھی ریلیز ہونے والی ہے ۔

نواز الدین نے اس فلم میں بال ٹھاکرے کے کردار کو ادا کیا ہے. ویڈیو میں وہ بالکل ٹھاکرے کی طرح دکھائی دیتے ہیں.لیک ویڈیو وائرل ہوتے جارہا یے.

اس سے قبل فلم کا ٹیزر بھی کافی پسند کیا گیا تھا.ٹیزر کا آغاز ایک تباہ حال اور بکھرے ہوئے مقام سے ہوتا ہے جس کے بعد ایک شیر خوار بچے کو زمین پر بیٹھے ہوئے روتا ہوا دکھایا جاتا ہے جس کے بعد کچھ شر پسند افراد کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم آخر میں بال ٹھاکرے جس کا کردار نواز الدین صدیقی ادا کررہے ہیں ، ان کو دکھایا گیا ہے جو کہ عوام سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading