لڑکی سے آن لائن دوستی کے بعد سرحد پار پہنچنے والا حامد انصاری پاکستان سے آج ہندستان لوٹے گا

نئی دہلی ۔18۔دسمبر ۔پاکستانی لڑکی سے آن لائن دوستی کے بعد اس سے ملنے پہنچے ہند ستانی نژاد شہری حامد نہال انصاری کو آج پاکستان کی جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔ بیٹے کے گھر لوٹنے پر اس کی ماں نے کہا کہ ‘وہ نیک ارادوں کے ساتھ وہاں گیا تھا پھر وہ اچانک سے لا پتہ ہوگیا اور بعد میں اسے پکڑا گیا اور اس پر کیس چلا۔ اسے ویزا کے بغیر نہیں جانا چاہئے تھا۔ اس کی رہائی انسانیت کی جیت ہے’۔وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ رویش کمار نے کہا’’ہمیں پاکستان سے یہ اطلاع ملی ہے کہ ہند ستانی شہری حامد نہال انصاری کو رہا کیا جائے گا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاص طور پر نہال کے اہل خانہ کے لئے بہت بڑی راحت کی بات ہے کیونکہ تقریبا چھ سال سے اس کا (نہال کو) ’بن واس‘ختم ہو رہا ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading