حیدرآباد 31مارچ (یواین آئی) دہلی کے نظام الدین مرکز میں اجتماع میں شرکت کرنے والے 6افراد کی تلنگانہ میں موت کے بعد ریاستی حکومت نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے مختلف اضلاع میں ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ اجتماع میں شرکت کرنے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو فوری طورپرالگ تھلگ مرکز منتقل کیاجائے۔اس ہدایت کے بعد کل سے یہ عمل ریاست کے مختلف اضلاع میں شروع کردیاگیا۔اضلاع میں بیشتر افراد کی نشاندہی کی گئی اور ان کو الگ تھلگ مرکز منتقل کرنے کے اقدامات کئے گئے۔ان افراد کو مختلف سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ اس وبا کے مشتبہ مریضوں کیلئے بطورخاص بنائے گئے الگ تھلگ مراکز منتقلی کا عمل جاری ہے۔
اضلاع کے حکام کی جانب سے ایسے افراد کی شناخت کا کام بڑے پیمانہ پر کیاجارہا ہے۔محبوب نگر ضلع میں دہلی کے اجتماع میں شرکت کرنے والے17 افراد کی شناخت ہوئی ہے ان تمام کو اسپتال کے الگ تھلگ وارڈس منتقل کیا گیا۔ضلع سے تعلق رکھنے والے وزیر وی سرینواس گوڑ اور ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ نے محبوب نگر اسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا اور انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج میں قائم سنٹر منتقل کردیا۔ متحدہ ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے تقریبا 52افراد کے نئی دہلی کے نظام الدین علاقہ میں واقع تبلیغی مرکز میں ہوئے اجتماع میں شرکت کی اطلاع ملی جس کے بعد ضلعی عہدیداروں نے 13افراد کی نشاندہی کی جن میں سے پانچ کو گاندھی اسپتال کے الگ تھلگ مرکز منتقل کیاگیا جبکہ دیگر 8کو سوریہ پیٹ ضلع میں بنائے گئے الگ تھلگ مرکز منتقل کیاگیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ 13افراد میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں تاہم ان کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی الگ تھلگ رہیں۔
اسی دوران گذشتہ روز تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے دفتر کی جانب سے کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ ضلع کلکٹرس کے تحت خصوصی ٹیمیں ان افراد کی نشاندہی کر رہی ہیں جن کو ایک دوسرے سے رابطہ پر کورونا وائرس ہونے کا خطرہ ہے اور ان افراد کو اسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔تلنگانہ کے محکمہ صحت سے خواہش کی گئی ہے کہ اس اجتماع میں شرکت کرنے والوں سے خواہش کرے کہ ایسے افراد رضاکارانہ طورپر اسپتالوں سے رجوع ہوں۔ساتھ ہی ایک اور ٹوئیٹ میں محکمہ صحت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ دہلی کے اس مرکز میں منعقدہ اجتماع میں شرکت کے بعد واپس افراد کا اتہ پتہ معلوم کرتے ہوئے حکومت کو مطلع کرے۔ان افراد کے معائنے مفت کئے جائیں گے۔اسی دوران راجنا سرسلہ ضلع کے ویمل واڑہ سے تعلق رکھنے والے 4نوجوان جنہوں نے مرکز میں اجتماع میں شرکت کی تھی کو سرسلہ کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ان نوجوانوں کا تعلق ٹاون کے سبھاش نگر سے ہے جو 14مارچ کو حیدرآباد سے دہلی بذریعہ طیارہ گئے تھے تاکہ اس اجتماع میں شرکت کرسکیں۔وہ 15مارچ کو قومی دارالحکومت سے بذریعہ ترین روانہ ہوئے اور راماگنڈم پہنچے جہاں سے انہوں نے 17اپریل کو ویمل واڑہ پہنچے۔ان نوجوانوں کے بارے میں اطلاع ملنے پر عہدیداروں نے ان کوگھروں پر الگ تھلگ کردیاتھا۔چونکہ مرکز میں ہوئے اجتماع میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،اسی لئے عہدیداروں نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے ان کو مزید معائنوں کے لئے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔دریں اثناجگتیال ضلع سے تعلق افراد کی بھی نشاندہی کی گئی ہے
جنہوں نے دہلی کے اجتماع میں شرکت کی تھی۔ایسے 32افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ن تمام کو پولاس اگریکلچر کا لج کے الگ تھلگ مرکز میں 14 دن کے لئے منتقل کیا گیا۔ضلع ہیلت آفیسر سریدھر نے یہ بات بتائی۔ضلع کھمم سے تعلق رکھنے والے دس افراد اور بھدرادری کوتہ گوڑم سے تعلق رکھنے والے دس افراد کو بھی الگ تھلگ رکھا گیا جنہوں نے اس اجتماع میں شرکت کی تھی۔
اسی دوران راجنا سرسلہ ضلع کے ویمل واڑہ سے تعلق رکھنے والے 4نوجوان جنہوں نے مرکز میں اجتماع میں شرکت کی تھی کو سرسلہ کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ان نوجوانوں کا تعلق ٹاون کے سبھاش نگر سے ہے جو 14مارچ کو حیدرآباد سے دہلی بذریعہ طیارہ گئے تھے تاکہ اس اجتماع میں شرکت کرسکیں۔وہ 15مارچ کو قومی دارالحکومت سے بذریعہ ترین روانہ ہوئے اور راماگنڈم پہنچے جہاں سے انہوں نے 17اپریل کو ویمل واڑہ پہنچے۔ان نوجوانوں کے بارے میں اطلاع ملنے پر عہدیداروں نے ان کوگھروں پر الگ تھلگ کردیاتھا۔چونکہ مرکز میں ہوئے اجتماع میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،اسی لئے عہدیداروں نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے ان کو مزید معائنوں کے لئے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔دریں اثناجگتیال ضلع سے تعلق افراد کی بھی نشاندہی کی گئی ہے
جنہوں نے دہلی کے اجتماع میں شرکت کی تھی۔ایسے 32افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ن تمام کو پولاس اگریکلچر کا لج کے الگ تھلگ مرکز میں 14 دن کے لئے منتقل کیا گیا۔ضلع ہیلت آفیسر سریدھر نے یہ بات بتائی۔ضلع کھمم سے تعلق رکھنے والے دس افراد اور بھدرادری کوتہ گوڑم سے تعلق رکھنے والے دس افراد کو بھی الگ تھلگ رکھا گیا جنہوں نے اس اجتماع میں شرکت کی تھی۔