ناندیڑ کے عمری تعلقہ میں کورونا کا مشتبہ مریض ملنے کے بعد پورے شہر میں خوف کا ماحول : علاقہ سیل

عمری : (ورق تازہ نیوز) کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے سبب عمری نگر پالیکا کے چیف آفیسر کاکاصاحب ڈوئی فوڈے اور پولیس انسپکٹر اشوک راؤ انانترے نے 31 مارچ کی صبح سے شہر میں گروسری اور سبزیوں کی دکانیں 100 % بند کردی ہیں۔ #Umri #Nanded #News #CoronaVirus

Update : *ناندیڑ : عمری کے مشتبہ مریض کی رپورٹ بھی منفی*

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے عمری بلدیہ کی جانب سے آج گروسری اسٹورز اور سبزیوں کی دکانیں بند کردی گئیں ہیں اور پولیس انتظامیہ نے شہریوں کو گھر پر ہی رہنے کا حکم دیا ہے۔
اس وقت عمری تعلقہ میں کورونا کے مشتبہ مریض ملنے کی خبر ہے، جس کی وجہ سے ہر طرف خطرے کی صورتحال ی بنی ہوئی ہے اور انتظامیہ بھی چوکس ہے۔

عمری شہر میں گروسری ، دکان ، سبزی ، دودھ اور بیکری کی دکانیں بھی آج بند کردی گئیں۔ مارکیٹ گلی اور سائی بابا مندر ایریا میں صدر بلدیہ انورادھا سدانند کھنڈرے کی جانب سے شہریوں میں سبزی تقسیم کی گئیں۔
عمری میں اس وقت ایک کورونا کا مشتبہ مریض پایا گیا ہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading