کوہیما،19 جولائی (یواین آئی) ناگالینڈکے وزیراعلی نیفیو ریو اوران کی ٹیم کے ساتھیوں کی کورونا رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ یہ سبھی 16 جولائی کو دہلی سے دیماپور لوٹے تھے۔
وزیراعلی نےٹوئٹ کرکے بتایاکہ "میں نے 16 جولائی سے خود کو کورنٹائن کرلیاتھا اور میری کورونا رپورٹ نگیٹو آئی ہے۔ میں کورنٹائن کی مدت پوری ہونےتک مسلسل محتاط رہوں گا اور سبھی ضروری ہدایات کی پیروی کروں گا۔”مسٹر ریو کے ساتھ وزیر منصوبہ بندی و رابطہ ، زمینی محصول اور پارلیمانی امور نیبا کرونو، وزیر زراعت کائیٹو اینے اور دیگر معاون 16 جولائی کو دہلی سے واپس لوٹے ہیں اور ان سبھی نے خود کوکورنٹائن کرلیاہے۔ طے شدہ ہدایات کے مطابق سبھی پانچوں افراد سیلف کورنٹائن میں ہیں۔ سنیچرکو پانچوں کی کورونا ٹسٹ رپورٹ نگیٹیو آئی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی اور ان کےکابینہ کے ساتھی اور اراکین چودہ دنوں تک کورنٹائن میں رہیں گے۔