ناندیڑکورونا بریکینگ نیوز 19 جولائی : آج بھی ریکارڈ تعداد میں پازیٹیو کیسز‘ 2 مریضوں کی موت

ناندیڑ:19 جولائی ( ورق تازہ نیوز) آج بھی ناندیڑضلع بھر میں کوروناپازیٹیو مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔آج اتوار کوشام پونے سات بجے موصولہ رپورٹ کے مطابق ناندیڑضلع میں آج 66 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے جبکہ دو زیرعلاج مریضوں نے آخری سانس لی ۔ اس طرح مہلوکین کی تعداد 46 تک پہونچ گئی ہے ۔

آر ٹی پی سی آر جانچ میں47 افراد کی رپورٹ پازیٹیوآئی ہیں جبکہ Antigen Test Kits کی رپورٹ میں19 افراد پازیٹیو پائے گئے ۔

آج 478 رپورٹ موصول ہوئے جن میں 66 پازیٹیو رہے ۔ دوسری جانب صحتمند ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی آج اضافہ ہوا ۔

مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 24 مریضوں کو ڈسچار ج دیا گیا ہے ۔دو مہلوکین میں ناندیڑ کے دیشمکھ کالونی کی 65 سالہ خاتون اور پربھنی ضلع کے مانوت کے 64 سال کا مرد شامل ہے ۔

ضلع میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے اور کورونا متاثرین کی تعداد 935 ہوگئی ہے ۔
آج کے 66 پازیٹیومریضوں کی تفصیل حسب ذیل خاکہ میں دستیاب ہے ۔

 RTPCRٹیسٹ کے ذریعے موصولہ رپورٹس کے مریضوں کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

ایس جی جی ایس ایئر پورٹ ناندیڑکی 65سالہ خاتون، سری نگر ناندیڑ کا57سالہ شخص اور 50 سالہ خاتون، صرافہ چوک ناندیڑ کی 40سالہ خاتون، پیر برہان نگر کا 33سالہ شخص، سومیش کالونی ناندیڑ کے13 مریض جن میں 3اور10سالہ لڑکے، 17سالہ نوجوان، 47و48سالہ شخص کے علاوہ7خاتون مریض جن میں 10سالہ بچی، 18سالہ لڑکی، 37،30،65،40،23سالہ خواتین، وشنو نگر ناندیڑ کا 40سالہ شخص، شہید پورہ ناندیڑ کا10و17سالہ لڑکے اور27و40سالہ خواتین، قدیم مونڈھا ناندیڑ کی 26و45سالہ دوخواتین، خالصہ کالونی ناندیڑ کا 32سالہ شخص، پاٹھک گلی صرافہ ناندیڑ کی 30و54سالہ دو خواتین، دیگلورناکہ ناندیڑ کا 30سالہ نوجوان، مالوتکر کالونی قدیم کوٹھا ناندیڑ کا53سالہ شخص، گووند نگر کی 48سالہ خاتون، وشنوپوری ناندیڑ کی 49سالہ خاتون ، گاڑی پورہ ناندیڑ کا55سالہ شخص اور 52 سالہ خاتون ، وشنوپوری جی ایم سی احاطہ کا 26سالہ نوجوان، کولہے بور گاؤں تعلقہ بلولی کا 60سالہ شخص، کھیرکا تعلقہ مکھیڑ کی 55و60 سالہ دوخواتین، راوی تعلقہ مکھیڑ کا 71سالہ شخص، مانس پوری قندہار کی 35 سالہ خاتون، پھلول قندہار کے 8مریض جن میں 12سالہ بچہ، 31و65سالہ مرد اور 14،15،15،18سالہ لڑکیاں اور 60سالہ خاتون، بسمت ہنگولی کا34سالہ شخص اور 52سالہ خاتون، شری نگر ہنگولی کی 60سالہ خاتون کاشمار ہے۔

Antigent Test Kitsسے موصولہ رپورٹس کے مریضوں کی تفصیل:

مل گیٹ ناندیڑ کا 65سالہ شخص، وساوا نگر ناندیڑ کا 48سالہ شخص، وشنوکمپلیکس وی آئی پی روڈ ناندیڑ کی 62سالہ خاتون، شہید پورہ ناندیڑ کی 17و22سالہ لڑکیاں اور 55سالہ خاتون، بلی رام پور تعلقہ ناندیڑ کا 57سالہ مرد اور 50سالہ خاتون، گاڑی پورہ ناندیڑ کی 52سالہ خاتون، امبیڈکر نگر ناندیڑ کا27سالہ نوجوان، وشنونگر ناندیڑ کے10و17سالہ لڑکے اور40سالہ خاتون، گاڑی پورہ ناندیڑ کا55سالہ شخص، سائی نگر اتوارہ ناندیڑ کا 20سالہ نوجوان اور 40سالہ خاتون، پانڈورنگ نگر ناندیڑ کی 53سالہ خاتون، شری کرشن گنگاکھیڑ ضلع پربھنی کا10سالہ لڑکا اور 13سالہ لڑکی کا شمار ہے۔

corona report

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading