ناندیڑ:7 فروری سے اول تاچہارم اسکول شروع کرنے کو منظوری

ناندیڑ:31 جنوری۔( ورق تازہ نیوز) حکومت سے 24 جنوری سے پہلی سے بارہویں جماعتیں شروع کرنے کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اس مطالبہ کے پیش نظر مقامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں کمشنر اور ریاست کے دیگر حصوں میں ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو اختیارات دیے گئے تھے۔

ناندیڑ ضلع کی تمام صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے، ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سربراہ اور ضلع کلکٹر ڈاکٹر وپن ایتنکر نے 7 فروری سے ضلع میں پہلی تا چوتھی اسکول شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری دیتے ہوئے 20 جنوری 2022 کے حکومتی فیصلے میں ہدایات کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کو 15 سے 18 سال کی عمر کے تمام طلباءکی 100 فیصد ویکسینیشن مکمل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ ناندیڑ ضلع میں 31 جنوری 2022 سے تمام ثانوی درجے کے پانچویں سے آٹھویں تک کے اسکولوں کو شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading