ناندیڑ:5لاکھ روپیوں کی دھوکہ دہی‘8سال بعد ملزم گرفتار

mulzimناندیڑ:29جولائی۔( ورق تازہ نیوز)ایک شخص کو سونا دینے کالالچ دے کر پانچ لاکھ روپیوں کی دھوکہ دہی کرنے والے دھوکہ باز کو ایل سی بی نے آٹھ سالوں بعد گرفتار کرلیا ہے ۔ مزید کاروائی کیلئے ملزم کو اردھاپور پولس کے سپرد کیاگیا ہے ۔محکمہ پولس کے لوکل کرائم برانچ دستہ کو مفرور ملزمین کو گرفتار کرنے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے ۔اردھاپور پولس اسٹیشن میںداخل جرم نمبر 38/2011میںملزم پیراجی شیواجی گورے عمر 30سال ساکن نزدشپورناسہکاری شکر کارخانہ ‘بابھل گاوں تعلقہ بسمت ضلع پربھنی کے ناندیڑ عدالت کے سامنے سڑک پر کھڑے ہونے کی اطلاع ایل سی بی کے پی آئی پرشانت دیشپانڈے کو ملی ۔ جس پر انھوں نے اے پی آئی رمیش کھاڈے ‘ پولس حوالدار ڈھونڈی رام کیندرے ‘ پولس ملازمین شیخ مہ جبین ‘منگیش جوندھڑے اور شیلش نے فی الفور کاروائی کرکے پیراجی کو گرفتار کرلیا ۔ سال 2011 میں پیراجی شیواجی نے تیلنگانہ کے منڈل اٹنور کے وجے کمار نرسملو پوتری کو کم قیمت میں سونا دینے کا لالچ دے کرپانچ لاکھ روپے کاچونا لگایاتھا ۔اس معاملے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا ۔اس جرم کے بعد سے پیراجی پولس کو چکما دے کرفرارہوگیاتھا ۔گزشتہ آٹھ سالوں سے مفرور تھا ۔آج جیسے ہی ملزم کی ناندیڑمیں رہنے کی اطلاع ملنے کے بعد گرفتار کرلیاگیا۔ایڈیشنل ایس پی دت را م راٹھوڑ نے ایل سی بی دستہ کی کاروائی کی تعریف کی ۔ ملزم کو مزید کاروائی کیلئے اردھاپور پولس کے سپرد کردیا گیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں