
ناندیڑ:23۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں آج رات بارہ بجے کے بعد لاک ڈاون کااختتام ہورہا ہے اور بروز جمعہ سے حسب سابق دوکانیں ودیگر کاروباری ادارے کھل جائیں گے ۔آج شام ضلع کلکٹر ڈاکٹر ویپن اٹنکر نے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ 24جولائی سے دوکانیں صرف پیر تا جمعہ صبح سات تا شام پانچ بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔
24جولائی سے مشن بیگین اگین ( (Mission Begin Again)کے تحت ضلع کے کنٹیمنٹ زون کوچھوڑ کر تمام کاروبار شروع ہوجائیںگے ۔ لیکن اب ہفتہ کے سات دن کے بجائے صرف پانچ دنوں تک کاروبار کی اجازت دی گئی ہے اوردوکانوں کے اوقات حسب سابق رہیںگے ۔ ہفتہ اور اتوار کو بازار مکمل طور پر بند رہیںگے ۔یہ دونوں دن ضلع بھر میں لاک ڈاون نافذ رہے گا۔
جبکہ شام پانچ بجے تا صبح سات بجے تک ضلع بھر میں کرفیونافذ رہے گا۔ اس کے علاوہ میڈیکلس‘دواخانوں حسب سابق کھلے رہیںگے ۔ تمام سرکاری دفاتر اور بینکوں میںبھی حسب معمول کام کاج جاری رہے گا۔