ناندیڑ :8مارچ :(ورق تازہ نیوز)آئندہ لوک سبھا انتخابات اور آئندہ دنوں میں ہونے والے مختلف تہواروں کے مدنظر شہر میں امن و امان کی برقراری کیلئے پولیس کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
[read more]دریں اثنا مقررہ وقت سے زائد رات دیر گئے تک شراب کی دکانیں کھلی رہنے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔ شہرڈی وا ے ایس پی ابھجت فسلے کے دستے نے شیواجی نگر علاقے میں واقع دو شراب کی دکانوں پر کارروائی کی ہے۔ شیواجی نگر علاقے کے پاو¿ے وائن شاپ اور کمل وائن شاپ دکان رات دیر گئے تک جاری رہنے کی اطلاع ملنے پرڈی واے ایس پی کو ملنے کے بعد انہوں نے کل رات گیارہ بجے کے بعد دوکانوں پر چھاپہ مارکر ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔حالانکہ شراب کو دکانوں کو صرف ساڑھے دس بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اسکے باوجودرات بارہ بجے تک یہ دوکانیں چل رہی ہیں ۔دوکانداروں کاکہنا ہے کہ انکے گاہک بھی رات دس بجے کے بعد ہی دوکان پر زیادہ آتے ہیں ۔ اسلئے مجبورا انھیں دیر تک دوکانیں کھلی رکھناپڑتا ہے ۔[/read]